• news

سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو باقاعدگی سے الیکشن کرانے چاہئیں:رشید چوہدری

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) رشید چوہدری نمائندہ فافن اسلام آباد نے کہا کہ جمہورت کے فروغ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو باقاعدگی سے الیکشن کروانے چاہیے انہوںنے کہا کہ فافن چار بنیادی کام ہیں انتخابات کا مشاہدہ کرنا اور انتخابی اصلاحات، پارلیمان کی کاروائی کا مشاہدہ  و اصلاحات، گورننس کا مشاہدہ و اصلاحات اور سیاسی عمل اور جماعتوں کا مشاہدہ  و اصلاحات  کے لئے ایڈووکیسی کرنا شامل ہیں ان خیالات اظہار وہ سنگت ڈوپلمنٹ فائوندیشن کے زیر اہتمام ریجنل نیٹ ورک کی تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے اسپروگرام میں ریجنل کے پانچ اضلاع حافظ آباد ، لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور منڈی بہاوالدین شامل ہیں۔ ساجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جتنا ہم غیر جانبدار ہو کر اور ایمانداری  و محنت کے ساتھ کام کریں گے اتنا ہی ہم اپنے اہداف کو بہتر طریقے سے حاصل کر  پائیں گے اس کے بعد شہزاد خان نے الیکشن کمیٹی کا تعارف کروایا جس میں پروفیسر امجد مگسی ، ساجد علی ڈائریکٹر پروگرامز اور مریم خان شامل تھیں، پروفیسر امجد مگسی نے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا  مریم خان نے الیکشن کے قواعد و ضوابط بارے تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن