موجودہ حالات پر قابو پانا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں:رشید احمد
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) اپوزیشن جماعتوں سے نفرت رکھنے والی قیادت ملک کو آگے لیکر کبھی نہیں جا سکتی اور نہ ہی موجودہ حالات پر قابو پانا حکمرانوں کے بس کی بات ہے ۔حکمرانوں نے شعبدہ بازیوں اور جھوٹے وعدوں کی ٹریننگ لے رکھی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ایڈووکیٹ نے ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں ایڈووکیٹ ،ملک محمد احمد خاں ایڈووکیٹ ،ملک مظہر رشید ،ملک ریاض خاں ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی ،بد امنی ،بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں حکمران اپنی نااہلیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پر فیک کارکردگی سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔