• news

حکومت بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے: عدنان اولیا

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلسنت والحدیث پاکستان کے صوبائی چیرمین روحانی شخصیت محمد عدنان اولیا نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ عوام پر ظلم ہے حکومت کی ناکام معاشی پالیسوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے موجود حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پرا ہو کر مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے جس سے نچلے اور سفید پوش طبقے کی مالی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے غریبوں سے دو وقت کی روٹی کھانا بھی چھین لیا ۔عوام ٹیکسز دینے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔ حکومت قیمتوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ غریب عوام کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا بہت مشکل ہو چکا ۔ حکومت فی الفور بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

ای پیپر-دی نیشن