• news

نبی آخر الزماںؐکی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے:خان کلیم اللہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماںؐ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے، زندگی میں دو راستے ہوتے ہیں، ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا اور دوسرا سیرت نبیؐ پر عمل کرنے کا ہے، عید میلادالنبیؐ سب مناتے ہیں لیکن نبی کریمؐ کی سیرت پر عمل نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے رحمت للعالمینؐ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا، اتھارٹی کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو نبی کریم ؐکی سیرت سے متعلق آگاہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐمنا کر ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ حضرت محمد مصطفیؐ کی عظمت انسانی سوچ اور خیال سے بالاتر ہے۔ ہر مسلمان نبی کریمؐ کی شان بیان کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے،سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیؐ کی محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان نا مکمل ہے، آپ کی ولادت باسعادت پوری دنیا کے لئے رحمت کاباعث ہے،انہوں نے کہاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی صرف اور صرف اللہ تعالی کے احکامات ماننے اور نبی کریم کے مبارک طریقوں پر چلنے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن