• news

حضور ؐکی آمد عالم انسانیت میں حقیقی انقلاب کا باعث بنی: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ میلاد کی محافل تبلیغ اسلام اور فروغ عشق رسول کا بہترین ذریعہ ہیں،حضور سرور کائنات کی آمد عالم انسانیت میں حقیقی انقلاب کا باعث بنی،اسلام پوری دنیا انسانیت کیلئے امن کا پیغام لے کر آیا،حضور کی آمد سے ظلمت و جہالت اور گمراہی سے نجات ملی آپ کی اطاعت میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد مصطفٰے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،علامہ مفتی محمد اقبال چشتی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی  اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے یہاں لبرل یا سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن