• news

مساجد ومدارس کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا صدقہ جاریہ ہے:رفیق قادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مولانا حافظ محمد رفیق قادری جماعت اہل سنت کے ضلعی ناظم اعلی نے پاکستان سنی فورس کے سرپرست چوہدری محمد کاشف، چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد عدنان کے والد اور حافظ مہر محمد عدیل عارف سالار سنی فورس کے خالو جماعت اہل سنت کے سرپرست چوہدری محمد سعید مرحوم ومغفور کی یاد میں انوار المساجد پاپولر نرسری میں قرآن خوانی و ختم قل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد ومدارس کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے اس کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت، مستحقین کے ساتھ تعاون کرنا بھی دنیا وآخرت میں کامیابی کا سبب بنتا ہے، نیک اعمال کو سرانجام دینے کیلئے جذبہ اخلاص کا ہونا بھی ضروری ہے، مومن ہمیشہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اعمال حسنہ کریں، ممتاز سماجی راہنما چوہدری محمد سعید مرحوم نے اپنی زندگی صوم و صلوت کی پابندی اور رسول اکرم کی غلامی میں گزاری خدمت خلق کے حوالہ سے چوہدری محمد سعید مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادگار جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن