بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ ہی میدان مارے گی :امجد ہیرو
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)آٹو مکینک مارکیٹ فیصل آباد روڈ کے صدر میاں امجد ہیرو نے کہا ہے کہ ہر ضمنی انتخاب سے قبل کسی لیگی رہنما کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو سوچا سمجھا منصوبہ اور نیب کے ذریعے حکمران ٹولے کی گرفت مضبوط کرنے کی کو شش تھی جس کے باوجود نواز لیگ کو عوام نے پذیرائی سے نوازا اور حکمرانوں کو بار بار آئینہ دکھایا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوئے نواز لیگ ہی میدان مارے گی او ر بھرپور اکثریت سے کامیاب ہو کر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کرے گی حکمران اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی بات تو کررہے ہیں مگر انکے انعقاد سے بھاگ رہے ہیں۔