• news

اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں: خرم ریاض

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد کر رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن فری نیا پاکستان بن کر رہے گا اپوزیشن کے پاس ملک و قوم کی بھلائی کا کوئی ایجنڈا نہیں کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے کرپشن کرنے والوں کوعوام کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیااور اب ان کی دوڑ کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کی خاطر لگی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت امیدیں ہیں حکومت نے کمزور طبقات کی حالت بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے عوام کے تعاون سے ملک کو جلد قرضوں کی دلدل سے نکا ل لیں گے سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو آج ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن