حکمرانوں کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکیں: چوہدری خالق عزیز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی تو عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار ملے گا، نااہل حکمرانوں کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں، پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنی معاشی پالیسیاں عام آدمی کے ماہانہ بجٹ کو سامنے رکھ کر بناتی ہے، حکمرانوں نے عوام کی بجائے مافیاز کو نوازا اور اپنے اے ٹی ایمز کو مضبوط کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار کے وعدے کو پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں نبھایا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے وفاقی دور حکومت میں تنخواہوں کی مد میں 150 فیصد تک کا اضافہ کیا تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوسکیں آئندہ بھی تمام پالیسیاں عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر بنائی جائیں گی آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔