پی ٹی آئی حکومت نیا بلدیاتی نظام لارہی ہے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نیا مربوط بلدیاتی نظام لارہی ہے جس کے تحت علاقائی سطح پر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، بنیادی حقوق ہر شہری کو اسکی دہلیز پر میسر آئیں گے اور علاقائی تعمیر و ترقی یکسانیت کے اصول پر یقینی بنائی جائیگی، کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا، اپنے ایک بیان میں افضال حیدر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی ہر حلقہ میں باصلاحیت اور باکردار و باوقا ر امیدوار میدان میں اتارے گی جو تاریخ ساز عوامی مینڈیٹ سے کامیاب ہو کر عوام کی خوشحالی اور علاقائی تعمیر و ترقی کی نئی مثال رقم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح عام انتخابات سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر کے ساتھ ساتھ تمام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے اپوزیشن کو سمجھ میں آجانا چاہئے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تاریخ ساز فتح پی ٹی آئی کے امیدواروں کا مقدر بنے گی۔