حکومتی پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے: امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں ناکا م ہوچکی ہے مہنگائی، بے روزگاری بدامنی اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافے نے مسا ئل میں پھنسے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے موجودہ حکمرانوں کے رہتے ملکی حالات سوسال میں بھی تبدیل نہیں ہوسکتے، حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے، عمران خاں کا قوم کو بار بار صبر کا مشور ہ دینا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو ماضی میں بھی منہ کی کھانا پڑی آئندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پارٹی راہبر نواز شریف کے فیصلوں کو من وعن تسلیم کیا جاتا ہے مسلم لیگ (ن) حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، حکومت احتساب کے نام پر مخالفین کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا، نواز لیگ کی قیادت کے ساتھ ناانصافی کی گئی، حکمران خود کو مکافات عمل کیلئے تیار رکھیں بہت جلد حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔