• news

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر فخر‘ ہندو برادری دوبارہ مندر ب نا سکتی: فواد چودھری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان پر فخر ہے۔ ہمسایہ ملک کی عدالتیں انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہیں۔ چیف جسٹس نے ملزمان سے 33 ملین روپے وصول کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا ہندو برادری اپنا مندر دوبارہ تعمیر کرا سکتی ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات نے سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضے ہیں۔ حکومت نے اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے تو سبسڈی کیلئے کیا بچے گا۔ سابقہ حکمرانوں نے قرضے لے کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ دنیا کی 66 فیصد آبادی اسلام آباد سے ساڑھے تین گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ہم چیزیں تو تیار کر لیتے ہیں لیکن ان کی سرٹیفکیشن پر توجہ نہیں دیتے۔

ای پیپر-دی نیشن