• news

خیبر پی کے ٹیم سنٹرل پنجاب کو ہرا مسلسل دوسری بار نیشنل ٹی ٹونٹی چیمپئن بن گئی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)خیبر پی کے ٹیم سنٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرپی کے ٹیم کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم 148رنز پر آئوٹ ہو گئی ۔ احمد شہزاد44اور کامران اکمل 42رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ افتخار احمد نے پانچ رنز کے عوض تین ‘محمد عمران نے چھبیس رنز کے عوض تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ فاتح ٹیم نے ہدف سترہ اوورز میں تین وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ افتخار احمد نے انیس گیندوںپر دو چھکوں اور چھ چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 45رنز بنائے ۔ کامران غلام 37رنز بناکر نمایاں رہے ۔ افتخار احمد کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن