• news

ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، مسئلہ ہر فورم پر اجاگر کروں گی: ناز شاہ 

میرپور(آئی این پی)برٹش ایم پی ناز شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو صرف برطانوی پالیمنٹ میں  ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کروں گی اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جہدو جہد جاری رہے گی۔ ہماری ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔بھارت کو ایک نہ ایک دن کشمیریوںکوان کا کاپیدائشی حق خودارادیت دینا ہی ہوگا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ڈڈیال میںاپنے اعزازمیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ادارہ کے طالب علم محمد فیضان کے خطاب کو سراہا۔تقریب سے ادارہ کے پرنسپل محمد الیاس چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن