امریکہ سے تعلقات شائدات ویسے نہ ہوں جیسے کسی زمانہ میں تھے
نیویارک(آئی این پی ) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔نیویارک میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ چین سے ہمارے دیرینہ، گہرے اور مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید امریکا سے تعلقات اب ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے ،ہمارہ کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں(چین اور امریکا ) سے تعلقات ہم جس حد تک متوازی چلاسکیں وہ چلائیں۔