سیکرٹری انفارمیشن پنجاب راجہ جہانگیر ثمن رائے کی فواد چودھری سے ملاقات، میڈیا پالیسی پر تبادلہ خیال
لاہور( خصوصی نمائندہ )سیکرٹری انفارمیشن وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انوراور آرٹ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رائے نے حکومتی میڈیا پالیسی اور حکومتی پروجیکٹس کی بہترین کوریج پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سے ملاقات کی۔حکومتی میڈیا پالیسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ فواد چودھری نے پنجاب کی انفارمیشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔راجہ جہانگیر انور اور ثمن رائے نے پنجاب حکومت کی جانب سے فواد چودھری کو گلدستہ بھی پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی پنجاب کی انفارمیشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔