4زیادتیاں: اقبال ٹاؤن میں باپ سگی بیٹی کو 2 سال ہوس کا نشانہ بناتارہا
لاہور+ قصور+ پیرمحل(نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) اقبال ٹاؤن میں مبینہ طور پر2سال تک سگی بیٹی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت باپ گرفتار، قصور میں اوباش کی گونگے بہرے بچے ، 4 ملزموں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرڈالی جبکہ پیر محل کے گائوں 769 گ ب میں اوباش کامران عرف کامی نے گھر میں گھس کر جان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عبدالرشید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 4 سال قبل عبدالرشید سے طلاق لے کر دوسری شادی کر لی تھی۔ میرے دونوں بچے 5 سالہ بیٹا رضوان اور14 سالہ بیٹی منزہ اپنے والد کے پاس ہی رہتے تھے۔عبدالرشید2 سال سے بیٹی منزہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔جس کا ذکر بچی نے اب اپنی والدہ سے کیا ،جس پر بچی کی نانی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانے درخواست دی۔ قصور کے علاقے اٹھیل پور میں خاتون کواسلحہ کے زور ملزم اعجاز عرف ملی،عمر،ریحان اور ایک نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ادھرپیروالا کے رہائشی کا11 سالہ گونگا بہرہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم شبیر آیا اور میرے بیٹے کو ورغلاکر حویلی میں لے گیا او ر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدے درج کر لئے ہیں۔