پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈی اے سی کی کم میٹنگز پر اظہار بر ہمی
اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ سال 2010-11سے 2017-18تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے محکمانہ اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس بہت کم منعقد ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔