• news

 مختلف شہرو ں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کرینگے ،شیریں مزاری ، پہلے مرکز کا افتتاح

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جائیں گے تاکہ پاکستان کی خواجہ سرا برادری کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور ان کے حقوق کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ خواجہ سرا برادری کو وہی روزگار اور صحت کے حقوق فراہم کیے جائیں جیسے پاکستان کے دیگر شہریوں کو دیئے جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن