• news

پیپلزپارٹی مہنگائی کیخلاف بھرپور تیاری کے ساتھ احتجاج کرے گی: پرویز اشرف

لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی ایشوز کی سیاست کی ہے۔ مہنگائی کیخلاف، بھر پور تیاری کے ساتھ احتجاج کرینگے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کیساتھ ہے۔ تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایگزیکٹو کے زوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، عاصم محمود بھٹی، میاں اظہر حسن ڈار، غلام فرید کاٹھیا، تسنیم قریشی، رائے شاہ جہاں بھٹی، اسرار بٹ، فیصل میر، ڈاکٹر خیام، ڈاکٹر خالد جان، علامہ یوسف اعوان، عمران اٹھوال، ارشد جٹ، محسن ملہی، موسی کھوکھر، طیب چٹھہ اور دیگر نے شرکت کی اور مہنگائی کیخلاف تجاویز دیں۔ زوم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وسطی پنجاب میں جگہ جگہ مہنگائی کیخلاف احتجاج کرینگے۔ پی وائی او، پی ایس ایف سمیت تمام تنظیموں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کیا تو 16 ا کتوبر کو تمام اضلاع میں پریس کلبز کے باہر احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن