کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم بنیادی اکائی ہے: محمد اویس کھوکھر
منڈی فیض آباد (نامہ نگار )سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ( ایس ای ڈی ) کے زیر اہتمام پاکستان کو لیشن فار ایجوکیشن کے اشتراک سے ننکانہ میں سلام ٹیچر ڈے کے موضو ع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا ٹیچرز ، کمیونٹی ممبران ،میڈیا پرسنز ،مقامی حکومت کے نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔ محمد اویس کھوکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں بتایا کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم بنیادی اکائی ہے، مقامی سکول کے پرنسپل شبیر احمد صابر ی نے بتایا نبی آخرالزماں نے اپنے معلم ہونے پر فخر کیا ۔