قصور:عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے مختلف علاقوں میں تقریبات کا شیڈول
قصور (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی میلاد کمیٹی رجسٹرڈ قصور کے زیر اہتمام 23واں سالانہ پروگرام 11ربیع الاول18 اکتوبر بروز پیر بعد نماز عشاء نور کی برسات محفل نعت حویلی نزد جنازگاہ کھارا روڈ قصور منعقد کی جائے گی جبکہ 12ربیع الاول 19اکتوبر بعد نماز مغرب بھٹی سکول سے ڈیرہ ملک عاشق کھارا روڈ قصورتک عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔اس موقع پر دودھ کی سبیل چوہدری جاوید گجر ایڈووکیٹ کے تعاون سے لگائی جائے گی۔محفل نعت کی صدارت پیر صوفی عبیداللہ شاہ نقیبی آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف اور سید امتیاز حسین شاہ بخاری حاشر قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ امیریہ مقیمیہ امتیازیہ جبو میل شریف کریں گے۔ علامہ مولانا انجنیء میاں نعیم نوری سابق جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام پنجاب خصوصی خطاب کریںگے۔