حکمرانوں نے قومی وسائل کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا دیا:پیر اشرف رسول
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے اپوزیشن نے حکمرانوں کوملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کام کرنے کا پورا موقع دیا جسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے حکمران اپنی روش پر قائم رہے اورقومی وسائل کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا ڈالا نالائق حکمرانوں کو مزید موقع دیا گیا ہے یہ اپنے اپنی عیائشیوں کی خاطر ملکی بیچنے بھی گریز نہیں کریں گے، اپنے بیان میںپیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کل تک ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والے آج اس نعرے سے بھی پیچھے ہٹ چکے ہیں یہ پہلا یوٹرن نہیں نااہل ٹولہ اپنے کئی ایک وعدوں سے مکر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج منطقی ہے نہ تو موجودہ حکمران عوام کے منتخب کردہ ہیں نہ انہیں اب بھی عوامی حمایت حاصل ہے۔