• news

ملی مسلم لیگ کوئی روایتی جماعت نہیں ایک نظریاتی تحریک ہے:سیف اللہ خالد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ملی مسلم لیگ کے سربراہ پروفیسر حافظ سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ کوئی روایتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں حقیقی اسلامی روح کے ساتھ ایک نظریاتی تحریک ہے جس کی جدوجہد،دعوت دین، اصلاح فکر و کردار کی ترجیح،انسانوں کی اصلاح، اقامت دین اور ریاستی نظام میں مکمل اسلامی تعلیمات کی تنفیذ کی جدوجہد ہے اسلامی نظام نافذ کر کے ہم ملک وملت کو مظالم سے نجات دلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی مسلم لیگ کے ضلعی صدر چوہدری شہزاد علی ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حافظ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملکی سیاست کو آمریت،فرقہ واریت، لسانیت، موروثیت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ملی مسلم لیگ نے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو مضبوط کرنے کیلئے تحریکی بنیادوں پر جدوجہد شروع کررکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن