پی آئی ٹی بی نے پاکستان کا پہلا امپورٹڈ شوگر ٹریکنگ سسٹم وضع کر لیا
لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بندر گاہ سے مارکیٹ تک چینی کی ترسیل اور فروخت کو ٹریک کرنے کیلئے پاکستان کا پہلاامپورٹڈ شوگر ٹریکنگ سسٹم وضع کر لیا۔ محکمہ خوراک پنجاب کیلئے وضع کردہ اس سسٹم کے ڈیش بورڈ میں چینی کی ترسیل سے متعلق مکمل ڈیٹا محفوظ کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے تمام ڈپٹی کمشنر حضرات کو ڈیش بورڈ تک رسائی دی گئی ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کتنی چینی ان کے ضلع میں آ رہی ہے‘کتنی ڈیلر کے پاس گئی ہے اور کتنی سٹاک میں موجود ہے۔ سسٹم چینی کی دستیابی‘ادائیگیوں‘ترسیل اور قیمتوں کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو گا۔