عالمی مارکیٹ اور بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک ‘ نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ‘ اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں پرنٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اکتوبر 2018ء کے بعد سے اب تک یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔ دوسری طرف بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔ نئی دہلی میں جمعہ کو پٹرول 35 پیسے فی لٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لٹر ہوگیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔