• news

ورنن فیلنڈر نے لاہور میں مہمان نوازی کو یادگار قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے غیر ملکی بائولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے لاہور میں مہمان نوازی اور اپنے قیام کو یادگار قرار دیدیا۔جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر اور پاکستانی ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں گزارے حالیہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے پوری پاکستانی قوم بالخصوص لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کیساتھ زبردست وقت گزارا، سب نے بہت عزت اور پیار دیا، اور خاص طور پر لاہوریوں کی مہمان نواز اور پیار دیدنی اور قابل تعریف تھا، یقین ہے کہ بہت جلد دوبارہ لاہور واپسی ہوگی، اب وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کچھ خاص کردکھانے کا ہے۔فلینڈر 6اکتوبر کو لاہور پہنچے تھے، اور وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی بائولرز کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دیئے، دو دفعہ پی سی بی نے ان کی ورچوئل پریس کانفرن کا اعلان کرکے اسے منسوخ کیا۔ فیلنڈراب آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن