• news

گوادر: جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی ہو گیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گوادر میں جاری آف روڈ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریس کے دوران ایک گاڑی الٹ گئی، جس سے معراج نامی ریسر زخمی ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسر نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، جبکہ حادثہ ٹائر سے ہوا نکلنے کی وجہ سے پیش آیا۔ تین سال کے وقفے سے شروع ہونے والی چوتھی آف روڑ جیپ ریلی گوادر میںجاری ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایک سو سے زائد گاڑیاں شریک ہیں۔ریس میں سابق چیمپئن نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان کے علاوہ 10 خواتین ریسرز بھی شریک ہیں۔آف روڈ ریس کا ٹریک 240 کلومیٹر پر مشتمل ہے، سٹوک کیٹیگری کی ریس آج جبکہ پریپرڈ گاڑیوں کے مقابلے 17 اکتوبر کو ہوں گے، چیمپئن کا فیصلہ 17 تاریخ کوہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن