• news

عبد القادر کی یاد میں تقریب ‘فیملی ‘سابق کرکٹرز کا خراج عقید ت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام قومی کرکٹ ہیرو ،عظیم لیگ سپن باؤلر عبدالقادر(مرحوم) کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور کرکٹرز نے عبدالقادر(مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں عبدالقادر(مرحوم) کے بیٹے سلمان قادر انکی بیٹی نور فاطمہ انکی نواسی اور خاندان کے دیگر افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹرز مائیکل ہولڈنگ،رچی رچرڈ سن،لوگی، ڈیوڈ بون،اظہر الدین،وسیم اکرم،سرفراز نواز،محسن حسن خان،جاوید میانداد،کپل دیو،روشن ماہنامہ،ڈینی موریسن،مدن لال،اظہر زیدی،مائیک ہیش مین ،علیم ڈار،رچرڈ لنگروتھ،سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود،اقبال قاسم،آئین بشپ،سابق اولمپئین منظور جونئیر،عمران طاہر،شہریار نفیس ،سلمان بٹ،سکواش لیجنڈ جہانگیر خان ،ہاکی لیجنڈ سمیع اللہ خان ،حسن سردار،ثنا میر نے تقریب کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے بھجوائے اور کرکٹ ہیرو عبدالقادر(مرحوم) کو انکی کرکٹ کیلئے قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عبدالقادر(مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور سے ایک خاص قلبی وابستگی تھی۔انہوں نے بیٹے سلمان قادر اور انکی بیٹی نور فاطمہ کو خوش آمدید کہااور یادگاری شیلڈ پیش کی۔منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلرڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطبہ استقبالیہ میں عبدالقادر(مرحوم) کو منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب سے اظہر زیدی،مشتاق احمد،عامر سہیل،عامر نذیر،سلمان بٹ،سلمان قادر،محمد امین،نسیم شاہ اور منظور جونیئر نے خطاب کیا۔سلمان قادر نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے میرے والد کی خدمات کے اعتراف کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن