شہباز شریف کی راغب نعیمی کے گھر آمد، بیٹی کی شادی پرمبارکباد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرواپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کے گھر آمد،بیٹی کی شادی پر مبارکباد پیش کی اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔ میاں شہاز شریف نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی صاحبزادی حافظہ امنہ فاطمہ ایڈوکیٹ کو ایل ایل بی کی ڈگری کی تکمیل اورشادی پر گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میںناظمہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی ،حافظہ امنہ فاطمہ،حافظ عبداللہ حسن ،حافظ محمدحسین اورنعیمی فیملی کے دیگر افرادموجود تھے۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے نعیمی خاندان ا ورجامعہ نعیمیہ سے وابستہ یادیں شیئرکیں۔اس موقع پرمیاں شہباز شریف نے کہاکہ مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدنے دین متین کی خلوص نیت سے خدمت کی دین اسلام کی اشاعت اورتعلیم کے فروغ کیلئے نعیمی خاندان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔شریف فیملی کے نعیمی خاندان سے تعلق 80سال پرانا ہے،جس پر ہمیں فخر ہے۔