حکومت گرتی نظر آ رہی ،عوام کو بچانے کیلئے باہر نکلنا پڑے گا:پی ڈی ایم
فیصل آباد/ لاہور/ سندر/ رائیونڈ (نمائندہ خصوصی+ خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ احتساب کا ڈرامہ اب ختم ہو چکا ہے پی ڈی ایم نے آپ کا احتساب کرکے کیفر کردار تک پہنچانا ہے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ہم نے ڈکٹیٹروں اور ان کی جیلوں کو یہ چیلنج کیا ہے اب پی ڈی ایم نے تمہارا حساب کرنا ہے معاشی صورتحال خراب ہو تو ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی آج کا حکمران یہ ایجنڈا لیکر آیا ہے کہ مغرب کی بالادستی قائم ہو ایک بار پھر دنیا میں معیشت کی جنگ شروع ہو چکی ہے ۔ ریاستوں کی بقاء کا دارومدار آج معیشت پر ہے عوام کا کیا کہنا چاہتے کہ ان پر ظلم کے پہاڑ توڑدیئے ہم ملکی اداروں کے دشمن نہیں اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے آج غیر مستحکم بنا دیا گیا جب لوگ خود کشی پر مجبور ہو جائیں گے تو پارلیمنٹ کی حیثیت کیا رہ جائے گی پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم اقتدار کے حصول کیلئے نہیں بنایا گیا چین نے پاکستان میں 90 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ حکمرانوں نے چین کو بھی ناراض کر دیا ہے امریکہ‘ یورپ نے بھی کوئی مدد نہیں کی افغانستان پاکستان کی مدد کر نہیں سکتا ایران اس وقت بھارت کی طرف بیٹھا ہوا حکمران کشمیر فروش ہیں ہم اقتدار میں تھے تو کشمیر کا سودا نہیں ہوا۔ کیسے خود کو عوام کا نمائندہ کہتے ہو بھارت آپ کے وجود پر حملہ کر رہا ہے تم کب تک ایسی سیاست کرو گے کہ فلاں چور ہے ایک نعرے کی بنیاد پر تم سیاست کر رہے ہو تم نے سب کو چور کہا اپنے دامن پر نظر ڈالو تم نے تو تحفے کی گھڑیاں بیچ دیں کسی نے کہا ایک کروڑ کی گھڑی ہے کہا ایک کروڑ بیچ دو ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تھی جو حماقت سے کم نہیں یہ ایک کروڑ نوکریاں‘ کیا دیں گے 30 لاکھ ملازمین کو فارغ کیا عوام کو منظم ہو کر میدان میں نکلنا ہے پی ڈی ایم ان حکمرانوں کا خاتمہ کرکے دم لے گی پنجاب بڑا صوبہ ہے یہ اٹھے گا تو تمام ملک کا حوصلہ بڑھے گا ۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی آپ کی بہن کی طرف سے آپ کو سلام۔ رانا ثناء اللہ نے جعلی مقدمہ بھگتا مگر نواز شریف کا یہ شیر نہ جھکا، نہ بکا اور نہ ڈرا۔ چینی کی قیمت زیادہ ہو جائے تو سمجھ لیں آپ کا وزیراعظم چور ہے۔ جب ڈیزل اور پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہوتی ہے عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا کہ میں ان کو رلاؤں گا اس نے پوری قوم کو رلا دی۔ صرف مہنگائی کرکے حکومت کو تسلی نہیں ہوئی ۔ یہ اتنے بے حس لوگ ہیں کہ پٹرول کی قیمتیں قوم پر احسان کرکے بڑھاتے ہیں ان کے وزراء عوام کے نوالے گنتے ہیں اور چینی کے دانے گنتے ہیں ۔ عمران خان کہتا ہے کہ سکون صرف قبر میں ہے عمران خان تم نے 22 کروڑ عوام کو قبر میں پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے گرمی آتی ہے تو بجلی غائب ہو جاتی ہے سردی آتی ہے تو گیس نہیں ملتی۔ انہوں نے مخالفین کے خلاف نیب کا استعمال کیا جب اپنی باری آئی تو نیب کا پورا کا پورا قانون بدل دیا، عمران کی حکومت جانے والی ہے۔ عمران خان کی جماعت پنڈروا پیپرز پر اول نمبر پر آئی ہے۔ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ 5 سال اور ملیں گے ساڑھے تین سال پہلے اور آج کے پاکستان کا فرق آپ کے سامنے ہے احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کے حق کو منوانے کیلئے نکلیں تاکہ ملک کو بچا سکیں حکومت نے سی پیک اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا اس وقت پاکستان تنہا کھڑا ہے ۔ پی ڈی ایم کا قافلہ آج یہ عوام سے فیصلہ لینا آیا ہے جعلی حکومت سے بچانے کیلئے اب ہمیں باہر نکلنا پڑے گا ملک میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ کرپٹ ٹولہ جس نے ملک کو تباہ کر دیا ہے کہ یہ قبول ہے حکومت نے اداروں یونیورسٹیوں کو تباہ کر دیا کھبی بھارت کو جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ کشمیر کو ہضم کرے مگر 2019ء میں مودی نے کشمیر کو ہضم کر لیا آج پاکستان تنہا کھڑا ہے کوئی ملک پاکستان کے ساتھ نہیں۔ قبل ازیں لاہور سے فیصل آباد جانے سے قبل مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہر چیز مہنگی ہورہی ہے جبکہ ( ن) لیگ اور پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تیاری نہیں کر رہی حکومت کر رہی ہے لوگ آج بھی 20 ہزاریا اس سے کم میں گزارہ کرتے ہیں، سب بنی گالا میں نہیں رہتے، غریب عوام پس رہے ہیں، عمران خان جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، نااہل اور نالائق حکومت نے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا، حکومت نے عوام کو صرف تکلیف اور درد دیا ہے ، ہم عوام کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں۔