• news

  گوادر جیپ ریلی، سٹاک کیٹیگری میں ایرانی ریسر نے میدان مار لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی گوادر جیپ ریلی کی سٹاک کیٹیگری اے میں ایرانی ریسر سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، ایرانی ریسر نے ایک گھنٹہ 32 منٹ میں ٹریک مکمل کیا۔سٹاک کی بی کیٹگری میں پہلی پوزیشن بسم اللہ مگسی نے حاصل کی، دوسری پوزیشن صاحبزادہ سلطان بہادر کے نام رہی۔سلطان بہادر عزیز کیساتھ اداکار فیروز خان نے نیویگیٹر کے فرائض سر انجام دیئے۔ ندا واستی نے سٹاک خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ندا واستی نے دو گھنٹے 17 منٹ 40 سیکنڈ میں ٹریک کا راؤنڈ مکمل کیا۔واضح رہے کہ ایونٹ میں پریپیڈ کیٹیگری کا فائنل آج ہوگا، پریپیڈ کیٹیگری میں نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان بھی حصہ لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں جاری آف روڈ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریس کے دوران ایک گاڑی الٹ گئی، کس سے معراج نامی ریسر زخمی ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن