پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ راولپنڈی سنٹر کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ راولپنڈی سنٹر کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں اورلیگ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جارہی ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ، راجہ اشتیاق احمد اور تیمور کیانی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے بالترتیب چیئرمین اور کوآرڈینیٹر ہوں گے۔سیکرٹری جنرل ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن ، محمد نوید اکرم کے مطابق لیگ کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔