برطانوی پولیس نے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کا قتل دہشت گردی قرار دیدیا
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی پولیس نے کنزرویٹور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کو دہشت گردی قرار دے دیا۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر واقعے کا انتہاپسندی سے مشتبہ تعلق ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس نے صومالیہ سے آبائی تعلق رکھنے والے ایک 25 سالہ برطانوی شخص کو حراست میں لیا تھا ۔جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ ایمس کو ان کے انتخابی حلقے میں سیاسی میٹنگ کے دوران چاقو کے پے در پے 17 وار کرکے قتل کردیاگیا تھا۔