• news

بااثر افراد کی شہری کے اغوائ‘ تشدد کی ویڈیو وائرل‘ پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں اوباش ملزمان نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔ اغواء کے بعد ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پسرور سرکل کے تھانہ پھلورہ کے علاقہ جاجو پور میں اوباش نوجوانوں نے اپنی عدالت لگا لی۔ چونڈہ کے رہائشی عمیر کو معمولی تلح کلامی کے بعد اغوا کر کے گاؤں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بااثر نوجوانوں نے تشدد کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں بااثر افراد کو تشدد کرتے اور پاؤں پکڑوا کر معافیاں منگواتے واضح دیکھا گیا ہے۔ بااثر نوجوانوں کے تشدد کے واضح ویڈیو ثبوت منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اور پولیس کی جانب سے کئی روز گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان کو انصاف نہ مل سکا ہے۔ ایس ایچ او عمران اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر مقامی شہری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکومت پنجاب اور پولیس حکام سے نوٹس لینے اور پولیس کی جانبداری کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ نے اس سلسلہ میں واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن