کوٹلی لوہاراں‘ خواتین کی نازیبا وڈیو بنانے‘ بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ کوٹلی لوہاراں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ محمد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کاکہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل اور بدنام کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس طرح کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔