سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کرینگے
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے سپریم کورٹ نے 18 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ بینچ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے آئندہ ہفتے ایک تین رکنی بینچ کراچی رجسٹری میں بھی مقدمات کی سماعت کریگابنچ نمبر ایک جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر2 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی امین بینچ تین جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس یحییٰ آفرید پبنچ چار جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین بینچ نمبر 5 جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہو گاکراچی رجسڑ ی میں بینچ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ مقدمات کی سماعت کریگا پشاور کوئیٹہ اور لاہور رجسڑیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے بینچز تشکیل نہیں دیئے گئے اہم مقدمات میں سانحہ اے پی ایس ، نورمقدم قتل کیس کے ملزمان کی ضمانتیں شامل ہیں۔