فیصل آباد‘ جلسہ گاہ خالی تھی‘ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں: فرخ حبیب
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے پی ڈی ایم جلسہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ جلسہ گاہ خالی تھی۔ عمران خان نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی رونقوں کو بحال کیا۔ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا۔ کوئی ادارہ ملک لوٹنے والوں کی عزت نہیں کرتا۔ جنرل جیلانی کی گود میں بیٹھ کر آنے والے سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ آپ نے ہمیشہ ذاتی سلامتی کو قومی سلامتی سے اوپر رکھا ہے۔ عوام آپ کو پہلے بھی مسترد کر چکے آگے بھی کریں گے۔ مریم صفدر کو جھوٹ بولنے اور کرپشن میں سات سال کی سزا سنائی گئی۔ جلسہ میں کشمیریوں کیلئے بات کیوں نہیں کی گئی۔ مریم صفدر کشمیر کی بات نہیں کریں گی کیونکہ آپ کے مودی انکل ناراض ہو جائیں گے۔ آپ چچا کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں۔ (ص) اور (ن) کی لڑائی واضح نظر آ رہی ہے۔ آپ کی لیڈرشپ ماننے کو تیار نہیں۔ آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو ججز برے نواز شریف نے کرپشن اور لوٹ مار کی قیمت ادا کی ہے۔