پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،نیئر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے پٹرول اور یوٹیلٹی سٹورز کی اشیائ ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کو عوام الناس دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اصافہ واپس لیا جائے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑے گی بے رحم حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے غریبوں پر بجلی گیس پٹرول بم گرا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے وزیر خزانہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر سے کڑی شرائط کے حکمانے جاری کروا رہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ معیشت صرف سرکاری خرچ پر پلنے والوں کی اچھی ہوئی ہے اور دوسروں کے خرچ پر کچن چلانے والوں کے گھروں میں خوشحالی آئی ہے نیر بخاری نے کہا کہ ایک روز قبل بجلی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا اگلے دن پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام الناس پر خود کش حملہ ہے۔