پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: مرتضیٰ وہاب
کراچی (آئی این پی) ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے عمران خان نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ وفا کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت کی غلط پالیسی کیوجہ سے عوام رو رہی ہے، بار بار معاشی ترقی کی مثالیں دیتے ہیں، میرا سوال ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے تو مہنگائی کیوں ہورہی ہے؟ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے، ملک میں دومسائل ہیں، ایک عمران خان اور دوسری مہنگائی، اقتدار میں آنے کے بعد یوٹرن لیتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے۔ پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، آٹا اور چاول کوئی ایک چیز جس میں ریلیف دیا، وفاق سے بات کروتو کہتے ہیں ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرپایا ۔