یمن میں سعودی اتحاد کی بمباری‘ 160 سے زائد حوثی باغی ہلاک
صنعا (نوائے وقت رپورٹ) سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے شہر مآرب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ کارروائی میں 160 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی میں 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔