ایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان مرحوم کی زندگی پر مختصر دورانیہ کی دستاویزی فلم جاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ نے 10 اکتوبر 2021 کو اسلام آباد میں انتقال کر نے والے ایئر چیف مارشل (ر) فاروق فیروز خان (مرحوم ) کی زندگی پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔فاروق فیروز خان (مرحوم) نے 1965 اور 1971 کی دونوں جنگوں میں حصہ لیا۔ اور شجاعت و بہادری کے اعتراف میں انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ انہوں نے مارچ 1991 سے نومبر 1994 تک پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر انہیں نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔