ماڈل کورٹس کا2509 مقدمات کا فیصلہ 4690 گواہان کے بیانات قلمبند کیے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے یکم اکتوبر 2021 تا 15 اکتوبر 2021 کے دوران2509 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے 4690 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔جاری رپورٹ کے مطابق ماڈل کرمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 125 اور منشیات کے 455 مقدمات کیفیصلے کیے اور 3171 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،اس دوران پنجاب میں قتل کے 35 اور منشیات کے 126, خیبر پختونخوا میں قتل کے 31 منشیات کے 155, سندھ میں قتل کے 54 منشیات کے 168 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 5 منشیات کے 6 مقدمات کے فیصلے ہوئے،8 مجرمان کو سزائے موت 20 مجرمان کو عمر قیدجبکہ دیگر 129 مجرمان کو 450 سال، 2 ماہ، 5 دن قید اور 23839206 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔جبکہ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 1199 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے اور ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 730 مقدمات کے فیصلے اور 1519 گواہان کے بیانات قلمبند کیے،186 مجرمان کو 86 سال 8 ماہ 1 دن قید اور 3078198 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔