طالبان جلد چھٹی سے میٹرک تک لڑکیوں کے سکول کھول دینگے: یونیسف
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر عمر عبدی نے کہا ہے کہ طالبان بہت جلد ملک بھر میں چھٹی جماعت سے میٹرک تک لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سکول کھولنے کا اعلان کردیں گے۔ عمر عبدی نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیا اور جنگ کے زخم خوردہ ملک کے بچوں کی صحت، تعلیم، خوراک اور مستقبل کے حوالے سے طالبان حکومت کے نمائندوں سے گفتگو کی۔طالبان حکومت بچیوں کے ماڈل سیکنڈری سکول کے قیام پر کام کر رہی ہے اور ایک سے دو ماہ کے اندر ان سکولوں کو کھولنے کا اعلان کردے گی۔اس وقت ملک بھر میں بچیوں کے پرائمری سکول کھولے ہیں اور 34 صوبوں میں سے 5 صوبوں (بلخ، جوزجان، سمنگان، قندوز اور اروزگان) میں پہلے ہی سے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم بھی جاری ہے۔