• news

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئیگی: جاویدلطیف 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آئے گی پٹرول بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیاگیا ہے اب غریب عوام کا اس ملک میں رہنا نہ ممکن ہو چکا ہے غریب کو زندہ رہنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیتے ہوئے سڑکوں پر آنا ہو گا اپوزیشن نے حکمرانوں کوملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کام کرنے کا پورا موقع دیا جسے خاطر میں نہ لاتے ہوئے حکمران اپنی روش پر قائم رہے اورقومی وسائل کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا ڈالا، اپنے ایک بیان میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ کل تک ملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والے آج اس نعرے سے بھی پیچھے ہٹ چکے ہیں یہ پہلا یوٹرن نہیں نااہل ٹولہ اپنے کئی ایک وعدوں سے مکر چکا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج منطقی ہے نہ تو موجودہ حکمران عوام کے منتخب کردہ ہیں نہ انہیں اب بھی عوامی حمایت حاصل ہے سوشل میڈیا تک محدود یہ حکومت انتقامی کارروائیوں اور فقط جھوٹ بولنے کی ماہر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن