مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا
شیخوپورہ+ کھاریانوالہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آبادی کدلتھی موڑ میں 55 سالہ شخص نے ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر سابقہ اہلیہ کے سر میں آہنی ہتھوڑے کا وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا اور آلہ قتل سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم محمد صدیق کا سابقہ اہلیہ زبیدہ بی بی سے آمنا سامنا ہونے کے بعد جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے خاتون کے سر میں ہتھوڑے کر وار کرکے کھوپڑی کچل ڈالی مقتولہ کے لواحقین کی جانب سے دی جانے والی تحریری درخواست کے مطابق اندارج مقدمہ کرلیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گائوں جھبراں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے اندھا دھند فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان ساجد علی کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورفرا ہوگئے پولیس نے مقتول کے والد شفیع کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کی تحویل میں دے دیا۔