فوڈ اتھارٹی ننکانہ کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقادکیا گیا آگاہی واک پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آفس سے شروع ہوکر حرا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد شکیل نے کی جبکہ واک میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ننکانہ صاحب کے صدر قیصرعرفان چوہدری،صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری ا فضل حق خاں اور پنجاب فوڈ اتھارتی کے تمام سٹاف اور عملہ نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ عالمی دن منانے کا مقصدخوراک کے بحران سے نمٹنا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد شکیل نے کہ کہا کہ ہم ہر سال 16اکتوبر کو عالمی خوراک کا دن مناتے ہیںجس کا مقصد عالمی خوراک اور غذائیت کے بحران سے نمٹنا اور بھوک سے پاک دنیا کی تعمیر کرنا ہے ۔پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے صدر قیصر عرفان چوہدری نے کہا کہ ہم روزمرہ زندگی میں کھانے کی قدر کریں ۔ صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں نے کہا کہ غذائی قلت سے متاثرہ نسل کمزور اور لاغر بچوں کو جنم دے کر آئندہ نسلوں کو بھی پیدائشی طور پرکمزور بنادیتی ہے جس سے ملک وقوم کا مستقبل خطرے میں پڑ جاتا ہے۔