کوٹ رادھاکشن: تحصیل بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی جاری‘ انتظامیہ خاموش
کوٹ رادھاکشن( نمائندہ نوائے وقت) تحصیل بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزیاںجاری ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بھر میںجگہ جگہ ننھے اور کم عمر معصوم بچے ہاتھوںمیںکتابیںپکڑنے کی بجائے صبح سویرے رزق کی تلاش میں شہر بھر کے ہوٹلز‘ ورکشاپ‘ تجارتی مراکزودیگر عوامی مقامات پر نظرآتے ہیں کم عمر بچوںکوکام سے رکوانے کے لیے بنائے گئے قوانین پر انتظامیہ کی طر ف سے کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی۔ شہریوںنے ارباب اختیار سے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔