فروغ سیاحت کیلئے وزیراعظم نے دو ہزار سال پرانی بدھا کی تصویر ٹویٹ کر دی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے دو ہزار سال پرانے بدھا کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اتوار کو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پہاڑ پر کھدا ہوا دو ہزار سال پرانا دنیا کا سب سے بڑا بدھا کا مجسمہ ہے جو پاکستان میں سوات کے علاقے جہان آباد میں موجود ہے۔