گوادر جیپ ریلی، سٹاک کیٹگری میں علی رضا کا پہلا نمبر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی گوادر آف روڈ جیپ ریلی کی سٹاک کیٹگری اے کیٹیگری میں سید علی رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سٹاک بی میں بسم اللہ مگسی پہلے نمبر پر رہے۔ایونٹ میں تین خواتین سمیت 40 ڈرائیورز نے 240 کلو میٹر ٹریک پر گاڑیاں دوڑائیں۔صاحبزادہ سلطان محمد علی گاڑی میں تکنیکی خرابی پر ریس مکمل نہ کرسکے۔